اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے وسطی ایشیاء کے اپنے پانچ روزہ دورے کے اختتام پر آج صبح دوسری بار، تہران میں رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کی صحت و سلامتی پر اطمئنان کا اظہار کرتے ہوئے آپ کی طول عمر اور مکمل صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا وجود اسلامی نظام کے ترقی وپیشرفت کا ضامن ہے۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر نے رہبرانقلاب اسلامی کے لطف ومحبت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حکومت ان ہی حمایتوں کے سائے میں بعض اہم مشکلات کو عبور کرچکی ہے۔ انہوں نے تاجیکستان میں شنگھائی اجلاس میں انجام پانے والی ملاقاتوں کو تعمیری اور مفید قرار دیا اور کہا کہ اجلاس میں شریک تمام سربراہان مملکت اور خاص طور پر روسی صدر نے ملاقات میں، رہبر انقلاب کی احوال پرسی کی اور رہبر کو اپنا پیغام سلام پہنچایا۔ ڈاکٹر روحانی نے اپنے دورۂ قزاقستان اور تاجیکستان کے دورے سے قبل اور رہبر انقلاب اسلامی کے آپریشن انجام پانے کے کچھ ہی دیر بعد رہبر انقلاب کی عیادت کی تھی اور پھر غیرملکی دورے پر روانہ ہوگئے تھے۔
.......
/169